پراسکیوٹر بھرتی کیلئے عمر کے تعین کی تاریخ کیخلاف درخواست ،نوٹسز جاری

پراسکیوٹر بھرتی کیلئے عمر کے تعین کی تاریخ کیخلاف درخواست ،نوٹسز جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بھرتی کے لئے عمر کی حد کے تعین کے لئے یکم جنوری 2017 ء کی تاریخ مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پراسکیوشن سمیت چیئرمین پی پی ایس سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سراج الرحمن جسرا کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بھرتی کے لئے فارم جمع کرانے کے آخری تاریخ 14 ستمبر 2017ء رکھی گئی ہے،بھرتی کے لئے عمر کا تعین یکم جنوری 2017 ء تک کیا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی