لگژری ٹیکس کیخلاف درخواست، سیکرٹری ای اینڈ ٹی کو فیصلہ کرنے کا حکم

لگژری ٹیکس کیخلاف درخواست، سیکرٹری ای اینڈ ٹی کو فیصلہ کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے لگژری ٹیکس کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے یاسمین لغاری کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ حسن رضا عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تمام تر ٹیکسز ادا کر چکی ہوں، گلبرگ میں گھر پر لگژری ٹیکس لاگو نہیں ہوتا، درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ پنجاب فنانس ایکٹ 2014 ء کے شیڈول کے تحت لگژ ری ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔

لگژری ٹیکس

مزید : علاقائی


loading...