عدالت کامونال ریسٹورنٹ پر فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کیخلاف معائنہ ٹیم کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم

عدالت کامونال ریسٹورنٹ پر فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کیخلاف معائنہ ٹیم کی رپورٹ ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مونال ریسٹورنٹ پر فوڈ اتھارٹی پر چھاپے کے خلاف وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دے دیا ہے ، رپورٹ میں مبینہ طور پرعائشہ ممتاز کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور درخواست منظور کر لی، رپورٹ کے مطابق مقامی ریسٹورنٹ کو ٹھوس ثبوتوں کے بغیر سربمہر کیا گیا،یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ ا تھارٹی کوزائد المعیاد گوشت کے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے چاہیے تھے اور ریسٹورنٹس پر چھاپے اتھارٹی کی ماہرین پر مشتمل ٹیم کو مارنے چاہئیں ۔

رپورٹ پبلک

مزید : علاقائی


loading...