شہری کی بازیابی کیلئے درخواست، ہائیکورٹ کا ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

شہری کی بازیابی کیلئے درخواست، ہائیکورٹ کا ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی مبینہ غیر قانونی حراست سے شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیاہے۔جسٹس انوارالحق نے رفیق کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکپتن پولیس نے صابر نامی شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہے ۔عدالتی حکم پر پاکپتن پولیس نے شہری کو عدالت میں پیش کر تے ہوئے بتایا کہ ملزم ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ہے ۔عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

شہری بازیابی

مزید : علاقائی


loading...