کاشتکاروں کو سولر سسٹم اور ٹنل رعائتی قیمت پر فراہم کرنا قابل ستائش ہے ،زرعی ماہرین

کاشتکاروں کو سولر سسٹم اور ٹنل رعائتی قیمت پر فراہم کرنا قابل ستائش ہے ،زرعی ...

  



لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب کے کاشتکاروں کو ڈرپ نظام آبپاشی چلانے کے لئے سولر سسٹم اور بے موسمی سبزیوں کی کاشت کے لئے ٹنل رعائتی قیمت پر فراہم کرنے سے انقلاب برپا ہو گا۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ایک سال میں تقریبا 300دن تک سورج کی روشنی کی ایک موثر مقدار روزانہ 8گھنٹے دستیاب ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کا کاشتکاروں کو رعائتی قیمت پر سولر سسٹم فراہم کرنے کا منصوبہ قابل ستائش ہے ،انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت 20ہزار ایکڑ رقبے پر ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی چلانے کے لئے سولر سسٹم ان کاشتکاروں کو دئیے جا رہے ہیں جو منافع بخش فصلوں کی کاشت کے لئے "پنجاب میں آبپاش زراعت کی ترقی کا منصوبہ"(PIPIP)کے تحت جدید نظام آبپاشی نصب کروانے کے لئے تیار ہوں یا پہلے ہی یہ نظام آبپاشی نصب کروا چکے ہوں۔اس شمسی توانائی نظام کی کل لاگت کا 80فیصد محکمہ سبسڈی کے طور پر فراہم کرے گا جبکہ بقایا 20فیصد منصوبہ میں حصہ لینے والے کاشتکار خود ادا کریں گے۔اس سبسڈی کی مدد سے جدید آبپاش ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

کاشتکار اس سبسڈی کے حصول کے لئے محکمہ زراعت کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا متعلقہ اصلاح آبپاشی دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید : کامرس