لاہور چیمبر الیکشن:پروگریسو گروپ کی کمیٹیاں ووٹ مانگنے کے لیے متحرک

لاہور چیمبر الیکشن:پروگریسو گروپ کی کمیٹیاں ووٹ مانگنے کے لیے متحرک

  



لاہور( کامرس رپورٹر) پروگریسو گروپ کی طرف سے بنائی گئی مختلف کمیٹیاں لاہور چیمبرکے وآنے والے الیکشن میں ایسوسی ایٹس کلاس کا ووٹ مانگنے کے لیے ڈور ٹو ڈور کمیٹیاں متحرک ہوگئی۔عبد الودود الوی نے مال روڈ پر ووٹروں سے ملاقا ت کی۔ملک کلیم کی قیادت میں حفیظ سنٹر ،لبرٹی مارکیٹ اور گلبرگ زون میں الیکشن کمپین کی۔ جبکہ چوہدری ارشد کی قیادت میں وفد نے ملتان روڈ ،قطار بند روڈ اور سند ر انڈسٹریل او ر اعجاز تنویر نے واپڈہ ٹاؤن ،جوہر ٹاؤن میں ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین شروع کردی۔ظفر سعید نے فیروز پور روڈ تاجروں سے ملاقات میں اپنے امیدوار اور گروپ کی حمایت کے لیے درخواست کی اور یقین دلایا کہ گروپ ہمیشہ سے تاجروں کے لئے سرگرم رھا ہے۔

اور آیئندہ بھی ان کے مسائل کے لئے تگ و دو جاری رکھے گا۔

مزید : کامرس


loading...