وزارت تجارت کی بیرون ممالک برانڈ پاکستان مہم سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ،خادم حسین

وزارت تجارت کی بیرون ممالک برانڈ پاکستان مہم سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ...

  



لاہور (آن لائن) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے وزارت تجارت کی جانب سے بیرون ممالک میں برانڈ پاکستان کے نام سے مہم شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستانی بہترین مصنوعات بیرون ممالک میں منگوا کر پاکستان کی بجائے دوسرے ناموں کے برانڈ سے متعارف کروائی جارہی ہیں اور دوسری کمپنیاں کثیر زرمبادلہ کمارہی ہیں اس کا سدباب از حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ برانڈ پاکستانی مصنوعات سے برآمدات میں اضافہ سے پاکستانی امیج بہتر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ برانڈ پاکستانی مصنوعات کیلئے صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کیلئے کم پیداواری لاگت پروڈکٹس کی تیاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ دوسرے ممالک سے بآسانی مسابقت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ صنعتکار دلجمعی سے برانڈ پاکستانی مصنوعات مہم میں بہتر اور اچھی مصنوعات بیرون ملک ارسال کرکے پاکستان کا تشخص بہتر بناسکیں ۔اس طرح ملکی تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید : کامرس