کارپوریٹ ٹیکس کی مد میں 1500ارب ٹیکس چوری کا انکشاف

کارپوریٹ ٹیکس کی مد میں 1500ارب ٹیکس چوری کا انکشاف

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)کارپوریٹ ٹیکس کی مد میں1500ارب روپیٹیکس کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے ممبر پالیسی بورڈ ایف بی آر سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس چوری ختم کرلے تو ٹیکس فری بجٹ دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 55فیصد کمپنیاں ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتیں، پاکستان میں 21فیصد کمپنیاں اپنا کاروبار نقصان میں دکھا رہی ہیں۔سینیٹرتاج حیدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں کو گڈز پر سیلز اور انکم ٹیکس اکٹھا کرنے کا اختیار دے رہے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...