خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
سنگا پور(آن لائن)ایشیائی منڈی میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ رہا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیو یارک میں کنٹریکٹ کے تحت امریکی تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی اکتوبر کے لئے سپلائی 14 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 49.23 ڈالر اور برنٹ نارتھ سی کی سپلائی 26سینٹ کے اضافے کے ساتھ 54.75ڈالر فی بیرل پر طے ہوئی۔برنٹ نارتھ رواں سال اپریل کے بعد جمعہ کو 54.79 ڈالر فی بیرل تک جانے کے بعد سیٹل ہوا۔