بزنس کمیونٹی کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہ ہو گا : شیخ آصف، خواجہ شاہ زیب اکرم

بزنس کمیونٹی کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہ ہو گا : شیخ آصف، خواجہ شاہ زیب اکرم

  



لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف فاوئنڈز الائنس ر ایسوسی ایٹ کلاس انتخابی مہم کے انچارچ شیخ محمد آصف اور عرفان اقبال شیخ ، خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر کے ممبران کے مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور ہر سال کی طرح بزنس کمیونٹی کے حقوق پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ پیاف فاؤنڈر الائنس لاہور چیمبر میں برسر اقتدار جماعت ہے اور اس میں ہرسطح سے تاجر برادری اور صنعتکاری سے تعلق رکھنے والے لوگ اس الائنس کا حصہ ہیں جو مسائل کو سمجھتے ہیں اور حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔پیاف فاؤنڈ الائنس کے سینئر راہنماؤں کا اجلا س گزشستہ روزآج الائنس آفس میں منعقد ہواجس میں لاہور چیمبر کے سابقہ صدور اورپیاف فاؤنڈر الائنس کی قیادت نے شرکت کی۔اس موقع پر الائنس کے قائدین نے پنجاب میں 3انڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زون بنانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زونز بنانے سے پنجاب صنعتی ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔خصوصی اقتصادی زونز سے پیداواری صلاحیت اور برآمدی بنیاد میں اضافہ ہوگا منصوبہ پر عملدرآمد سے خصوصی اقتصادی زونز معاشی اور سماجی ترقی کو تقویت دینگے ،سپیشل اکنامک زون میں تیار ہونے والی مصنوعات کی درآمد سے تجارتی خسارہ میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے صوبہ میں بے روزگار میں اضافہ جیسے اہم مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اجلاس میں پیاف فاؤنڈ الائنس کے قائدین لاہور چیمبر کے سابقہ صدور، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران سمیت الائنس راہنماؤں اور سپورٹرز نے بڑی تعداد میں نے شرکت کی۔

مزید : کامرس


loading...