جسمانی صحت کی بحالی میں فزیکل تھراپسٹ کی خدمات قابل قدر ہیں‘ ڈاکٹر یاسر ارباب

جسمانی صحت کی بحالی میں فزیکل تھراپسٹ کی خدمات قابل قدر ہیں‘ ڈاکٹر یاسر ...

  



بہاولپور(بیورورپورٹ)ورلڈ فزیکل تھراپی ڈے کے موقع پر بہاول پور انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن سائنسز(BIRS)کے زیر اہتمام فرید گیٹ سے بہاول وکٹوریہ ہسپتال تک واک(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کی گئی جس کی قیادت پرنسپل ادارہ و ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر یاسر ارباب ملک نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر یاسر کاظمی، ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر مدیحہ، سول سوسائٹی کے ممبران، ڈاکٹرز اور طلباوطالبات موجود تھے۔شرکائے واک نے فزیکل تھراپی کی اہمیت وافادیت اجاگر کرنے کے حوالہ سے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ واک کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر یاسر ارباب ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ فزیکل تھراپی ڈے کا مقصد لوگوں کا شعور اجاگر کرنا ہے کہ لوگوں کے دکھ، درد اور تکالیف کا فزیکل تھراپی کی مدد سے علاج معالجہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فزیکل تھراپی کا شعبہ میڈیکل سائنسز میں ڈاکٹر اور سرجن کے شانہ بشانہ کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جسمانی صحت کی بحالی میں فزیکل تھراپسٹ کی خدمات قابل قدر ہیں۔ڈاکٹر یاسر ارباب ملک نے کہا کہ فزیکل تھراپی کا شعبہ دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہاول پور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں شعبہ فزیکل تھراپی کی تعلیم گذشتہ تین سال سے جاری ہے جس میں قابل اور ،محنتی فیکلٹی ممبران،معروف سرجن ڈاکٹر تحسین چیمہ کی سربراہی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر