ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد لاہور میں ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب بھر سے افسران ووارڈنز کو طلب کرلیا گیا
ملتان(وقائع نگار)ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد لاہور میں ٹریفک(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
کے نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب بھر سے افسران ووارڈنز کو طلب کرلیا گیا ہے ۔تمام افسران کو لاہور فوری طور پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ملتان سے سی ٹی او محمد شریف جٹ کی قیاد ت میں 8سینئر ٹریفک وارڈنز اور 100ٹریفک وارڈن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سی ٹی او گجروانوالہ آصف ظفر چیمہ کی قیادت میں 6سینٹر اور 50وارڈنز جائیں گے ۔اسی طرح سی ٹی او فیصل آباد سے 8سینٹر اور 150ٹریفک وارڈنز کو لاہور طلب کیا گیا ہے۔سی ٹی او راولپنڈی سے 8سینٹر اور 100ٹریفک وارڈنز ،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سے 10ڈی ایس پیز 9ستمبر2017تک رپورٹ کریں گے ۔واضح رہے تمام افسران ووارڈنز 16ستمبر2017تک ڈیوٹی دیں گے۔اور سید احمد مبین شہید ٹریفک پولیس لائنز میں 4بجے رپورٹ کریں گے۔
وارڈن طلبی