انسپکٹر حسین بخش کھوسہ ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان تعینات

انسپکٹر حسین بخش کھوسہ ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان تعینات

  



ملتان (وقائع نگار) سی پی او ملتان چوہدری محمد سلیم نے تھانہ صدر ملتان میں نیا ایس ایچ او تعینات کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے روز سی پی او ملتان نے ضلع بھر کے ایس پیز اور ایس ایچ اوز (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کے ساتھ کرئم میٹنگ کی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر انور خان بلوچ کو تبدیل کرکے پولیس لائن حاضر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جبکہ پولیس لائن میں نئی تعیناتی کے منتظر انسپکٹر حسین بخش کھوسہ کو ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان تعینات کردیا ہے۔ انہوں نے احکامات ملتے ہی اپنے عہدے چارج سنبھال لیا ہے۔ واضح رہے انسپکٹر حسنین بخش کھوسہ اس سے قبل بھی کئی بار بطور ایس ایچ او کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...