عید منانے آبائی گھروں کو آنیوالے پردیسیوں کی واپسی کا عمل تاحال جاری

عید منانے آبائی گھروں کو آنیوالے پردیسیوں کی واپسی کا عمل تاحال جاری

  



ملتان(جنرل رپورٹر) عید منانے آبائی گھروں کو آئے بیشتر پردیسیوں کی واپسی کا عمل تاحال جاری ہے ۔کاروباری اداروں سے منسلک لوگوں نے گزشتہ روز ہفتہ بھر کی چھٹیوں کے بعد جمعتہ المبارک کو واپسی اپنے شہروں کا رخ کیا جہاں وہ آج پہنچ کر ہفتہ کے پہلے دن سے اپنے کاروبار کا آغاز (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کریں گے ۔عید الاضحی کی تعطیلات ختم ہوتے ہی ریلوے سٹیشنوں‘ بس اڈوں پر واپس جانے والوں کا رش لگا رہا ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے مزید خصوصی ٹرینیں نہ چلائے جانے کی وجہ سے کراچی‘ لاہور اور دیگر شہروں کو جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کے رش کے باعث ریزرویشن آفس کے کمپیوٹرز کا بھی لنک ڈاؤن ہوتا رہا اور بکنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بس اڈوں پر اوورچاجنگ کا سلسلہ جاری رہا سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر افسران کی جانب سے کارروائی کا ڈر نہ ہونے کے باعث بس مالکان دوگنا کرائے وصول کرتے رہے ۔ ڈیوٹی پر پہنچنے کے لئے لوگ مجبورا زائد کرایے ادا کرتے رہے۔

واپسی جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...