گیسٹرو کے مرض میں شدت‘ ملتان میں 131 ‘ خانیوال میں 27 مریض مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل

گیسٹرو کے مرض میں شدت‘ ملتان میں 131 ‘ خانیوال میں 27 مریض مختلف سرکاری ...

  



ملتان،خانیوال(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) ملتان اور نواحی علاقوں میں گیسٹر کے مرض میں اضافہ ہوگیا ہے ملتان سے وقائع نگار(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کیمطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 131 مریض کو ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے 57 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں محکمہ صحت کی ٹیموں کو جمعہ کے رز 27 مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے جس میں 21 مقامات ان ڈور اور 6 مقامات آؤٹ ڈور کے ہیں ٹیموں نے ان کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات اٹھائے ہیں خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گزشتہ خانیوال اور گردونواح میں27افراد گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوگئے جن کو ریسکیو 1122اور دوسرے ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے متاثرہ مریضوں میں نصیبو ،عریشہ ،نمرہ ،بشارت ،علی ،قاسم ،فاضل،ایمان ،ارسل،ارم ،زبیر ودیگر شامل ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر