پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قطب فرید کو ریجہ کی حامد سعید کاظمی سے ملاقات مزاج پرسی، حلقہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قطب فرید کو ریجہ کی حامد سعید کاظمی سے ملاقات ...

  



ملتان(سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ نے گذشتہ روز ملتان میں سید حامد سعید کاظمی اور (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ان کے فرزند صاحبزادہ سید احمدسعید کاظمی کی مزاج پرسی کی۔ اس موقع پر ایم پی اے قاضی احمد سعید سعیدی‘ سابق ایم پی اے سردار غضنفر خان لنگاہ‘ چودھری جہانزیب رشید اللہ آباد یونین کونسل کے چیئرمین بلال مصطفی خان سعیدی اور دیگر معززین علاقہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یاد رہے کہ جولائی میں سید حامد سعید کاظمی کی آنکھوں کا بہت نازک اور اہم آپریشن ہوا تھا اور ابھی وہ صحت یابی کے مراحل سے گذر رہے ہیں جبکہ عید سے ایک ہفتہ قبل ان کے فرزند صاحبزادہ سید احمد سعید کاظمی بھی شدید علالت کے باعث پانچ روز ہسپتال میں داخل رہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے دوران حلقہ این اے 192لیاقت پور کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ تحصیل لیاقت پور میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے متوقع امیدواروں کی صورتحال پر بھی غور کیاگیا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سید حامد سعید کاظمی کو پارٹی کی قیادت نے ان کی قربانیوں اور استقامت کو سراہتے ہوئے آئندہ انتخابات میں ان کے سابق حلقہ انتخاب لیاقت پور سے پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے امیدوار نامزد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس یقین دہانی کے بعد سید حامد سعید کاظمی نے اپنے ورکرز اور سپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پینا فلیکس‘ بینرز بنا کر ان کی انتخابی مہم کا آغاز کردیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سید حامد سعید کاظمی اسی مہینے عوامی رابطہ مہم پر اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کریں گے۔

کوریجہ کاظمی ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...