کار نے راہگیر روند ڈالا‘ موقع پر جاں بحق

کار نے راہگیر روند ڈالا‘ موقع پر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار ) کار کی ٹکر سے 55سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
55سالہ غلام حسین سڑک کے کنارے پیدل جارہاتھا۔ کہ اسی اثناء میں ایک تیز رفتار کار نے پیچھے سے زوردار ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے مین راہگیر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ابتدائی ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔دریں اثناء تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں سرائے مدینہ کے رہائشی محمد ارشاد ولد غلام حسین کو اچانک گھر میں لگی بجلی کی ننگی تاروں کو چھونے کی وجہ سے کرنٹ لگا۔ جس سے وہ معمولی سا جھلس گیا۔ ریسکیو کی امدادی ٹیم نے طبی امداد کے بعد مذکورہ شخص کو فارغ کردیا ہے۔
جاں بحق