ٹریفک پولیس لاء اینڈ آرڈر الاؤنس سے محروم

ٹریفک پولیس لاء اینڈ آرڈر الاؤنس سے محروم

  



ملتان(وقائع نگار )سڑکوں پر فرائض ادا کرنے والی پولیس کی فرنٹ لائن لاء اینڈ آرڈر الاؤنس سے محروم ہے ذرائع کے مطابق 30 (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

جون سے رسک الاؤنس کا نام تبدیل کر کے لاء اینڈ آرڈر الاؤنس رکھا گیااور رسک الاؤنس کو واپس لینے کے احکامات جاری کیے گئے تھے مگر جب لاء اینڈ آرڈر الاؤنس کا اجرا کیا گیا تو سٹی ٹریفک پولیس کو شامل نہ کیا گیامذکورہ الاؤنس نہ ملنے کی وجہ سے ٹریفک وارڈنز کی تنخواہ 3400 کم ہو گئی جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے سینئر افسران کی تنخواہیں اس بھی کم ہو گئی ہیں گزشتہ روز آئی جی پنجاب کے دورہ ملتان پر بھی ٹریفک وارڈنز نے یہ معاملہ اٹھایا مگر کوئی تسلی بخش جواب نہ مل سکا ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...