قبر سے آوازیں آنے لگیں‘ لوگوں نے کھدائی شروع کردی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کھدائی رکوادی

قبر سے آوازیں آنے لگیں‘ لوگوں نے کھدائی شروع کردی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ...

  



ملتان (وقائع نگار ) قادر پور راں کے علاقے میں قبر سے آوازیں آنے پر اہل علاقہ نے قبر کی کھدائی کرنا شروع کردی ہے۔ واقعہ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کی اطلاع پر مقامی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ حسین قبرستان میں 30سالہ عباس جوکہ 14اگست کو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا تھاجسکی قبر سے گزشتہ شب آوازیں آنے لگی جس پر اس کے اہل خانہ علاقہ کے سینکڑوں لوگوں کے ہمراہ قبرستان پہنچ گے۔ اور قبر کی کھدائی شروع کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قبر کی کھدائی رکوادی۔ اور باز رہنے کی ہدایت کی۔

قبر آوازیں

مزید : ملتان صفحہ آخر