ضلعی انتظامیہ غافل، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال، ملتان میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا

ضلعی انتظامیہ غافل، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال، ملتان میں مہنگائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے غیر فعال ہونے کے باعث شہر میں مہنگائی کا (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
طوفان اوڑ آیا ہے عید الاضحی سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جو تیزی لائی گئی تھی اس کے اثرات تا حال بدستور مارکیٹ میں موجود پائے جاتے ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی مارکیٹوں میں ہی نہیں بلکہ انتظامیہ کی سطح پر سہولت بازاروں میں بھی میسر نہیں ہے جس سے یہ تاثر تقویت پکڑ رہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے سبزی منڈی کے آرہت مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اس صورتحال میں صارفین گورانفروش آڑہت مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور کردیے گئے ہیں سہولت بازاروں میں سبز دھنیاں سرکاری نرخ کے مطاب 105روپے کلو، پیاز لورائی لائی 80روپے کلو جبکہ پیاز کوئٹہ 58روپے کلو لیکن گرانفروش مافیا سہولت بازار میں بھی 100روپے کلو فروخت کرنے میں مصروف ہے ادرک 180روپے کلو لہسن 150روپے کلو پھول گھوبی 62روپے کلو بند گھوبی 52روپے کلو ٹنڈا 85روپے کلو ، کھیرا 52روپے کلو لیموں 130، مٹر 200، بھنڈی، 58کریلا 75، آلو چھلکے والا 52شلجم 52، شملہ مرچ 85 روپے کلو ۔ مقررہ نرخوں کے برعکس گرانفروش مافیا صارفین سے زائد نرخ وصول کرکے جیبیں کاٹنے میں مصروف ہے اور ضلعی انتظامیہ ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔
مہنگائی