زہریلی گولیا نگلنے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا، خاتون قتل، قتل و دیگر حادثات و واقعات میں 4ہلاکتیں

زہریلی گولیا نگلنے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا، خاتون قتل، قتل و دیگر ...

  



ملتان،احمد پورسیال،کہروڑپکا،کوٹ ادو،میلسی (وقائع نگارخصوصی+نمائندگان)خودکشی کی کوشش کرنیوالا نشتر ہسپتال میں دم توڑگیا ۔ٹریفک حادثہ میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔شوہر نے کالا پتھر پلاکر بیوی مارڈالی۔لڑکی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔نوجوان کرنٹ لگنے سے چل بسا۔ملتان سے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

وقائع نگار کے مطابق ٹبہ سلطانپور کے رہائشی 24سالہ طیب حمید نے گھریلوحالات اور جھگڑوں سے تنگ آکر گندم کی گولیاں کھائی متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروایا گیاجہاں وہ دم توڑگیا۔احمد پورسیال سے تحصیل رپورٹر کے مطابق چاہ سرگانے والا موضع سُلی کا رہائشی غلام شبیر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ احمد پور سیال شہر کی طرف آرہا تھا کہ اچانک کشمیر کالونے کے نزدیک خوشاب،مظفر گڑھ مین روڈ پر احمد پور سیال سے ملتان جانے والی تیز رفتار مسافر ہائی ایس وین نمبری LZJ 1065سے ٹکرا گیا ۔حادثے کے نتیجہ میں غلام شبیر اور ظہیر عباس نامی بچہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو خواتین بلقیس اور نجمہ مائی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال لایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے ہائی ایس وین قبضے میں لے لی۔تاہم ورثاء نے اسے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے ڈرائیور کو معاف کردیا ۔کہروڑپکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بیوی کو بوتل میں کالا پتھر پلا دیا ۔بہا ولگڑھ کے رہا ئشی رحیم یا ر خان نے پو لیس تھا نہ صدر کو بیا ن دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی عاصمہ کو اس کے خاوند طاہر اور ناہید نے ملکر بوتل میں کا لا پتھر پلا دیا اس کوبہاولپور لے گئے جہاں وہ دم توڑ گئی پولیس تھا نہ صدر نے مقد مہ درج کرلیا۔کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع بیٹ انگڑا کے رہائشی محمد بلال جس کی حمید مائی کی ایک سال قبل سے شادی ہوئی تھی رات کوتقریبا دو بجے حمید مائی کی پر اسرار ہلاکت ہوئی محمد بلال نے اپنی بیوی کی فوتگی اطلاع حمید مائی کے والدین کو دینے کے بجائے اس کو دفنانے کی تیاریاں شروع کردی علاقہ مکینوں نے حمید مائی کے لواحقین کو اطلاع دی کہ آپ کی بیٹی فوت ہوگئی ہے حمید مائی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ محمد بلال ہماری بیٹی سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا ہماری بیٹی کو اس کے سسرال والوں نے قتل کیاہے حمید ما ئی کے والدین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او محمداسماعیل خان مستوئی نفری کے ہمراہ موقع پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی ایس ایچ او محمد اسماعیل مستوئی کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی قانونی کارروائی مکمل کی جائے گئی۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق دوکوٹہ کا غلام مصطفی اڈا اوٹھیاں پر موجود تھا کہ اچانک ٹوٹ کر گرنے والی بجلی کی تار میں زد میں آ گیا اور کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا تا ہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا ۔

قتل /حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر