سیاسی تنازعات حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں،ملیحہ لودھی

سیاسی تنازعات حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں،ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سیاسی تنازعات حل کیے بغیر دنیا میں دیرپا امن ممکن نہیں ہوسکتا ہے ، عالمی برادری کشمیر ، فلسطین کیعوام سے تاریخی ناانصافی دور کرنے میں مدد کرے۔جنرل اسمبلی سے پاکستانی مستقل مندوب نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر ہنگامی ایکشن لینا چاہیے۔ کشمیریوں پر ظلم کے خلاف اقوام عالم کا ضمیر بیدار ہونا چاہیئے۔ملیحہ لودھی نے کہا دنیا میں سیاسی تنازعات حل کرکے ہی امن کا قیام ممکن ہے ، اکیسویں صدی میں بھی دنیا مشکلات کا شکار ہے۔ امن کے لیے حقیقی اور تعمیری بات چیت شروع کرنی ہوگی۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا عالمی برادری کشمیر ، فلسطین کے عوام کو انصاف دلانے میں مدد دے۔

مزید :

صفحہ آخر -