آئی جی سندھ کی عہدہ چھوڑنے کی پیشکش وزیراعلی کی کام جاری رکھنے کی ہدایت

آئی جی سندھ کی عہدہ چھوڑنے کی پیشکش وزیراعلی کی کام جاری رکھنے کی ہدایت

  



کراچی (این این آئی) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ سے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ کی کئی ماہ کے بعدآئی جی سندھ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے ملاقات میں عہدہ چھوڑنے کی پیش کش کی ہے تاہم وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...