ٹرمپ کا فوج کو شمالی کوریا کے میزائل گرانے کا حکم

ٹرمپ کا فوج کو شمالی کوریا کے میزائل گرانے کا حکم

  



واشنگٹن(اظہر زمان،خصوصی رپورٹ) امریکی صدرڈولڈٹرمپ نے فوج کوحکم دے دیا کہ اگر شمالی کوریا کی طرف سے میزائل چلے اوربراعظم امریکہ ،ہوائی یا توام کی طرف بڑھے تو اسے فوری طور پرمار گرایا جائے ۔صدر کی نیشنل سکیورٹی ٹیم کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پینٹاگون کو یہ حکم شمالی کوریا کی گزشتہ ماہ توام کے جزیرے کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے جواب میں دیا ہے جو امریکی زیر انتظام علاقہ ہے۔اس مہینے سے آگاہ ذریعے سے بتایا کہ شمالی کوریا کی اس دھمکی سے صدر ٹرمپ شدید مشتعل ہوئے۔شمالی کوریا نے گزشتہ اتوار کو ایک تھرمونیو کلیئر ہتھیار کا تجربہ کیا تھا جسے انٹر کانٹیٹل میزائل کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس ہفتے جنوبی کوریا کے انٹیلی جنس ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ شمالی کوریا بحرالکاہل کے شمالی علاقے میں ایک نئے مزائیل کا تجربہ کرنے جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے ان میزائلوں کوگرانے کا حکم نہیں دیا جن کا رخ جنوبی کوریا یا جاپان کی طرف سکیں وہ ایسا حکم جاری کرنے پر غور کررہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...