لیگی رہنما میا ں حامدمر یم نواز کوایک کروڑ کا طلائی ہار پہنائیں گے

لیگی رہنما میا ں حامدمر یم نواز کوایک کروڑ کا طلائی ہار پہنائیں گے

  



لاہور(رپورٹ: یو نس با ٹھ)این اے 120کی انتخا بی مہم کے سلسلے میں مقامی مسلم لیگی رہنما میا ں حامد سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مر یم نواز کوایک کروڑ روپے مالیت کا طلائی ہار پہنائیں گے۔ اتوار10ستمبر کو شا م پانچ بجے ملک پا ر ک چوک مو ہنی روڈپر انتخا بی مہم کاسب سے بڑا جلسہ عام منعقد کیا جا ئے گا۔جس میں مقا می لیگی قیادت کی جانب سے مریم نواز کاتاریخی استقبال بھی کیاجائے گااور منتظمین مہنگا تر ین ہار بھی پہنائیں گے۔اس حوالے سے گز شتہ روز معروف لیگی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور اس حوالے سے کیے جانے والے انتطاما ت کا جا ئزہ بھی لیا گیادورہ کے بعد مجاورین سے میٹنگ بھی کی گئی ۔ میا ں حا مد کا کہنا ہے کہ یو نین کو نسل کی حد تک یہ ایک تا ریخی جلسہ ہو گا جس میں خواتین اور مردوں کے بیٹھنے کے لیے علیحدہ علیحدہ انتطا ما ت کیے جا رہے ہیں۔پو لیس کے اعلی افسران نے بھی اس مقامی جلسے کی اجاز ت دے رکھی ہے اور پو لیس نے اس جلسے کے لیے سکیورٹی کے پیش نظرضروری انتظا ما ت بھی کر لیے ہیں ۔واضح رہے 2013کے الیکشن کے موقع پر مر یم نواز نے اپنی انتخا بی مہم کا آغاز اسی جگہ مو ہنی روڈ ملک پا رک میں میا ں حا مد کی رہا ئش گاہ سے کیا تھا اور اس وقت بھی مریم نواز کو 50لا کھ ما لیت کا قیمتی طلا ئی ہا ر میا ں حامد نے بیٹی کہہ کر اسے پہنا یا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...