انصار الشریعہ نیٹ ورک میں خواتین کے شامل ہونے کا انکشاف

انصار الشریعہ نیٹ ورک میں خواتین کے شامل ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے میں ملوث تنظیم انصار الشریعہ کے خلاف سیکورٹی اداروں نے گھیرا تنگ کردیا ہے۔ اسی حوالے سے اس نیٹ ورک میں خواتین کی شمولیت کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سیکورٹی اداروں نے چار خواتین کی کھوج لگا لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی اداروں نے انصار الشریعہ میں خواتین کی شمولیت کی کھوج لگا لی ہے۔ان خواتین میں ایک خاتون لیکچرر، ایک لیڈی ڈاکٹر اور دو طالبات شامل ہیں۔ خواتین کوبرین واش کاٹاسک دیاگیاتھا جبکہ دونوں طالبات زیر حراست اہم شخص سے رابطے میں تھیں۔ انصار الشریعہ کی دونوں طالبات نجی یونیورسٹی میں پڑھتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -