این اے 120 میں بائیومیٹرک مشینوں کو39 پولنگ اسٹیشنزپر آزمایا جائیگا، الیکشن کمیشن

این اے 120 میں بائیومیٹرک مشینوں کو39 پولنگ اسٹیشنزپر آزمایا جائیگا، الیکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان این اے 120 لاہور میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں 100 بائیومیٹرک مشینوں کو تجرباتی بنیادوں پر 39 پولنگ اسٹیشنزپر آزمائیگا۔ بائیومیٹرک مشینوں کا DEMO 12 ستمبر 2017 کو لاہو ر میں دیا جائیگاجس میں امیدواران اور میڈیا کے نمائندے بھی بائیو میٹرک مشینوں کے عملی طور کئے جانیوالے مظاہرے کو دیکھ سکیں گے۔ بائیو میٹرک مشینوں پر بریفنگ کے دوران ریٹرنگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرز بھی وہاں پر موجود ہوں گے۔ بائیومیٹرک مشینوں کا تجرباتی بنیادوں پر استعمال انتخابی عمل میں شفافیت لانے کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ مشین کے استعمال میں ووٹروں کی مختلف سہولتوں اور دشواریوں کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ایک ووٹر کی تصدیق 15 سے 18 سیکنڈ میں متوقع ہے ۔ بائیو میٹرک مشینیں سیاسی پارٹیوں اور مختلف امیدواروں کی خواہش کے پیش نظر تجرباتی بینادوں پر استعما ل کی جار ہی ہیں۔ یہ مشینیں تجرکار آپریٹرز چلائیں گے۔اس پائلٹ ٹیسٹنگ کا تعلق حلقہ این اے 120 کے الیکشن سے نہیں ہے اور نہ ہی اس کے نتائج مذکورہ بالا الیکشن پر اثر انداز ہونگے ۔ یہ صرف ایک تجرباتی مشق ہے اور ایک پاکستانی آئی ٹی فرم جو اس تجرباتی مشق میں الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے ۔بائیومیڑک مشینوں کے اس تجرباتی عمل سے اس بات کا بھی بخوبی اندازہ لگایا جا سکے گاکہ یہ مشین کتنی محفوظ ، مضبوط ، قابل اعتماد اور مطلوبہ نتائج پر پورا ترتی ہے ؟۔الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام ووٹرران حلقہ این اے 120 سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ بائیو میٹرک مشین کو استعمال کریں تاکہ ان مشینوں کی کارکردگی کابخوبی جائزہ لیا جا سکے اور آئندہ آنے والے عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ممکن بنایا جا سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -