مکہ مکرمہ میں حجاج کا وزیر مذہبی امور کی آمد پر شدید احتجاج، نعرے بازی

مکہ مکرمہ میں حجاج کا وزیر مذہبی امور کی آمد پر شدید احتجاج، نعرے بازی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنیوالے حجاج کرام نے ناقص انتظامات پر وفاقی وز یر ا و ر وزیر مملکت کے سامنے نعرے بازی کرتے ہوئے شکایات کے انبار لگا دیئے ، احتجاج کرنیوالے حجاج پر وفاقی وزیر نے سیاست کرنے کاا لز ا م لگا دیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمدیوسف ا وروزیرمملکت مذہبی امور پیرمحمدامین الحسنات مکہ مکرمہ میں سرکا ر ی سکیم کے حجاج کرام کے پا س گئے تو حاجیوں نے وزارت کی جانب سے کئے گئے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کیا ، وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا آپ لوگ میری بھی سنیں جبکہ حجاج مسلسل نعرے بازی کرتے رہے، حجاج کا کہنا تھا ہمیں العزیزیہ سے منیٰ اور منیٰ سے مزدلفہ تک انتہائی مشکلات کا سامنا رہاہمارے ساتھ جو سلوک معاونین نے کیا وہ تو اپنی جگہ، وزارت بھی کہیں نظر نہ آئی، ٹرانسپورٹ، کھانے اور رہائش کا مسئلہ درپیش رہا۔وفاقی وزیر نے کہاوزارت نے ٹرانسپورٹ ،کھانے ،رہائش سمیت دیگرتمام انتظامات بہترین کئے تھے سعودی حکو مت سے احتجاج کرنے سمیت تحریری طورپر بھی آگاہ کردیا ہے اسکے علاوہ ہم کیاکرسکتے ہیں ، حجاج یہاں حج پرسیاست نہ کریں اگر سیا ست کرنی ہے توپاکستان جاکر کریں ، دوسری جانب دفتر امور حجاج پاکستان سرکاری انتظامات کے تحت فراہم کئے جانیوالے معلوماتی جائزہ فارم پر حجاج نے شکایات درج کرائی ہیں جبکہ انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی دی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...