317فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 8سیل، 59کو جرمانے، 250کو وارننگ

317فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 8سیل، 59کو جرمانے، 250کو وارننگ

  



لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر مین وسیع کے بعد آپریشنز میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں روزانہ کی بناد پر آپریشنز کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں مختلف اضلاع میں 317فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اورمختلف اضلاع میں 8فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ 59کو جرمانے کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں متعددفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملتان چونگی نمبر 9پر معروف فوڈ سٹریٹ ریسٹورنٹ کو سیل کر کے10ہزار جرمانہ کر دیا گیا۔ریسٹورنٹ پر چوتھی دفعہ چھاپہ مارا گیا، پہلے 3دفعہ وارننگ دی گئی۔ شاہ جہاں ریسٹورنٹ گلگشت کو وارننگ، ٹیسٹی پلس بیکرزبہتریں کارکردگی پر شاباش دی گئی۔ ڈی جی خان میں کاشف سوئیٹس اینڈ بیکرز کی چیکنگ کی گئی اور ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کی موجودگی پر وارننگ نوٹس جاری کیا گیا۔راحت بیکرزکو صفائی کے ناقص انتظامات ، سیوریج کے ناقص انتظامات پر سیل، کھیالی شاہ پور گوجرانوالہ میں ایچ ایف سی کو زائد المعیاد اشیاء خوردونوش رکھنے ،تاریخ اجراء کی عدم موجودگی اور صفائی کے غیرمعیاری انتظامات کی بناپر سیل کیا گیا۔ لاہو ر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گرین ٹاؤن میں توحید بیکرز ،تاج باغ میں سفیان مِلک شاپ،مارننگ مِلک شاپ،بادشاہ نان شاپ گلبرگ IIباؤ منشا چکن سیل سنٹر اورملتان روڈ پرپنجاب سرحد ہوٹل پر چھاپے کے دوران مضر صحت کیمیکل اورپاؤڈر سے تیار شدہ مِلک فروخت کرنے، کھانے کی اشیاء پر حشرات اور بالوں کی موجودگی، ملازمین کی نامناسب جسمانی صفائی اورمیڈیکل سرٹیفیکٹ موجود نہ ہونے اورنیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 65 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ہربنس پورہ میں پیراڈایز ٹی سٹال ؛کچی کوٹھی سٹاپ پر واقع پیوراِٹ واٹر؛نواب ٹاؤن میں نیو واٹر،راشد بیکری،رحمان مِلک شاپ،گلبرگ میں وعدہ خان باربی کیو،ارسلان چکن سیل سنٹر ؛الخیام روڈ پر جمیل سٹور ،نوید سٹو، بیداں روڈ پر پیراڈائزسویٹس اینڈبیکرز،بسم اللہ مرغ چنے ، شیر محمد آٹا چکی،حاجی ڈھابا،بٹ جنرل سٹور؛بند روڈ پرحافظ ملک شاپ ،حمزہ ٹریڈرز،جمیل سپر سٹور؛ گلبرگ II میں گل جی مٹن چنے ،رحیم ٹی سٹال ،موتی ملک شاپ،اکرم سٹور،اعظم سٹور،سوات شانگلہ ٹی سٹال ،عمر سٹور، اجالا ملک شاپ ،چسکا فوڈزپر معائنہ کے دوران فوری ای لائسنس بنوانے اور دیگر فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو معیاری خوراک مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں ۔

مزید : صفحہ آخر