حضرت عثمانؓ کا یوم شہادت کل عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

حضرت عثمانؓ کا یوم شہادت کل عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

  



مظفرآباد( بیورورپورٹ )امیرالمومنین سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت کل 18ذی الحج کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا،مرکزی سیرت کمیٹی نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت پر مختلف اجتماعات اور دعائیہ تقریبات کا اعلان کیاہے۔ مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام اس سلسلہ میں مجسد شریف مرکزی عیدگاہ، المصطفیٰ کمپلیکس سمیت شہرو مضافات کی دیگر مساجدو مدارس میں خصوصی تقریبات کا انعقادکیاجائے گا ۔ ان اجتماعات میں سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مناقب اور آپؓ کی سیرت پاک کو بیان کیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام کے اولین معاون و مددگاراور جلیل القدر صحابی رسول ﷺ تھے،آپؓ کو حضور اکرم نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دوصاحبزادیوں کو عقد نکاح میں رکھنے کا شرف حاصل ہے ۔آپؓ شرم و حیا کا پیکر تھے۔ آپؓ نے قرآن کریم کی تدوین، اشاعت اور فروغ کے لئے بنیادی کام کیا اور اسلامی سلطنت کو عروج پر لے جانے کے لئے انتہائی اہم اور کلیدی کرداراداکیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...