عالمی برادری روہنگیا کے لیے مداخلت کرے

عالمی برادری روہنگیا کے لیے مداخلت کرے

  



لندن(آن لائن) نو بیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو میانمار کے مسلمانوں کو بچانے کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔میانمار کی رہنما آنگ سان سو چی پرروہنگیا کے لیے آواز بلند کریں۔ملالہ نے بی بی سی کو بتایا: 'اب ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ بے گھر ہونے والوں کی تعداد اب لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔'انھوں نے میانمار میں تشدد ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی ردِ عمل کا مطالبہ کیا۔ملالہ نے کہاکہ میرے خیال سے ہم ایک سیکنڈ کے لیے بھی یہ تصور نہیں کر سکتے کہ اگر آپ کی شہریت، آپ کا ایک ملک میں رہنے کا حق مکمل طور پر رد کر دیا جائے تو کیا ہو گا۔'یہ انسانی حقوق کا مسئلہ بننا چاہیے۔ حکومتوں کو اس پر ردِ عمل دکھانا چاہیے۔ لوگ بے گھر ہو رہے ہیں، انھیں تشدد کا سامنا ہے۔'بچوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے، انھیں بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...