پی ٹی آئی جلسہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

پی ٹی آئی جلسہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سترہ ستمبر کو لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں فتح شیر کی ہوگی اور حلقے کے عوام ن لیگی امیدوار کلثوم نواز کے حق میں ووٹ ڈال کر ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے گزشتہ روز پارٹی ورکروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق و زیراعظم نواز شریف نے 30 سال تک ملک و عوام کی خدمت کی نوازشریف پاکستانیوں کے ہیرو و محسن ہیں انہوں نے جیل روڈ پر ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس جلسے کا انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اس جلسے کا انعقاد کا نوٹس نہ لیا تو پی ایم ایل ن کو بھی اسی قسم کے جلسے کرنے کی اجازت دے پی ٹی آئی نے جلسہ منعقد کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ کوئی بھی ایم این اے ،ایم پی اے ،سینیٹر ،وفاقی یا صوبائی وزیر کسی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔