نوازشریف نے استثنا کے باوجود سرنڈر کیا

نوازشریف نے استثنا کے باوجود سرنڈر کیا

  



اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے استثنا ہونے کے باوجود عدالت کے سامنے سرنڈر کیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہناتھا کہ پانامہ کیس شروع دن سے ہی غیر سنجیدہ تھا،سراج الحق اورعمران خان کے وکلا بھی مانیں کہ نوازشریف کا نام پانامہ میں نہیں تھا لیکن اس کے باوجود نوازشریف نے استثنا کو بالا طاق رکھ کر عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور ان کے خاندا ن نے جے آئی ٹی کو تسلیم کیا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام شروع سے ہی پانامہ میں نہیں تھا۔یہی نہیں دوسری جانب والیم10 کے بار ے میں بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیااورتاثر پیداکیا جارہا تھاکہ والیم 10میں کوئی خطرناک مواد موجود ہے۔

دانیال عزیز

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...