بلوچستان ،ایف سی کو حاصل پولیس اختیارات میں3ماہ کی توسیع
کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان میں ایف سی کو حاصل پولیس کے اختیارات میں مزید 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے توسیع کی سمری منظوری کرلی۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو دیے گئے پولیس کے اختیارات کی مدت 18اگست کو ختم ہوگئی تھی،جس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں مزید 3ماہ کی توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جو انہوں نے منظوری کرلی ۔محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ کی منظور کردہ سمری وفاقی وزرات داخلہ کوبھجوائی ہے ،وفاقی وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ایف سی اختیارات