بھارت کاپاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کا دعوی ڈرامہ تھا، تیج بہادر کا انکشاف

بھارت کاپاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کا دعوی ڈرامہ تھا، تیج بہادر کا انکشاف

  



نئی دہلی (این این آئی) بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرنے کے دعوے کا بھانڈا ایک بھارتی فوجی نے ہی پھوڑ دیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھارتی فوج میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والے فوجی اہلکار تیج بہادر نے اب بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرنے کے دعویٰ کا بھانڈا بھی پھوڑدیا۔تیج بہادر نے انکشاف کیا کہ پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا تھا جو عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔ بھارتی سرکار اور فوجی قیادت نے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے اور انہیں بے وقوف بنانے کیلئے جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ تیج بہادر نے نئی دہلی میں اپنی پنشن نہ ملنے والے ملازمین کی ریلی کی قیادت کی اور اس موقع پر انہوں نے حکومت پر خوب تنقید کی اور کہا کہ حکومت تسلسل کیساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔

بھارتی فوجی

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...