ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو ایف 16اور ایف 18طیاروں کی فروخت کی حمایت کر دی

ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو ایف 16اور ایف 18طیاروں کی فروخت کی حمایت کر دی

  



ٍ واشنگٹن (آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو ایف سولہ اور ایف اٹھارہ طیاروں کی فروخت کی مکمل حمایت کی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایف سولہ اور ایف اٹھارہ طیاروں کی بھارت کو فروخت کی بھرپور حامی ہے ۔ امریکی اراکین کانگریس اور بیوروکریٹس بھی ان لڑاکا طیاروں کی بھارت کو فروخت کے عمومی طور پر حامی ہیں اور وہ اب اسے ایک معاہدے کے طور پر پیش کر رہے ہیں جس سے امریکہ کا بھارت کے تجارتی خسارہ بھی کم ہو جائے گا اور امریکہ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

ایف سولہ ،انڈیا

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...