خواتین کو ووٹ سے محروم کرنیوالوں کو نااہل قرار دیا جائے : بلاول بھٹو

خواتین کو ووٹ سے محروم کرنیوالوں کو نااہل قرار دیا جائے : بلاول بھٹو

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو ووٹ سے محروم کرنے والوں کو نااہل قرار دیا جائے ۔خواتین کی عزت نہ کرنے والوں کو سیاست سے نکال باہر پھینکیں گے ۔پیپلزپارٹی خواتین کو معاشرے میں برابری کا مقام دیتی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سندھ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔وفد میں سندھ کی صدر شگفتہ جمانی ،جنرل سیکرٹری مہرین بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات سعدیہ جاوید شامل تھیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماؤں اوربہنوں کی عزت کرنا ہماری پارٹی کا ورثہ ہے ۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے لئے مساوی حقوق کی جدوجہد کی ۔خواتین کے حقوق پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی خواتین کو معاشرے میں برابری کا مقام دیتی رہے گی ۔ہم عورتوں کو ہر شعبے میں آگے دیکھنا چاہتے ہیں ۔خواتین کو ووٹ سے محروم کرنے والوں کو نا اہل قرار دیا جائے۔خواتین کی عزت نہ کرنے والوں کو سیاست سے نکال باہر پھینکیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرسٹ وومن بینک، وومن پولیس اسٹیشنز، خواتین جج، خواتین پولیس آفیسرزاور پائلٹ کا ہونا شہید بی بی کی جدوجہد کی وجہ سے ہے۔پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...