کراچی ،پیپلزپارٹی کا میانمار حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی ،پیپلزپارٹی کا میانمار حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعہ کوکراچی پریس کلب کے باہر روہنگیامیں جاری مسلمانوں کے خلاف مظالم پر میانمار حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں شرکا نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور برما حکومت کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور برما حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، راجہ رزاق، ذوالفقار قائم خانی، شہلا رضا، شکیل چوہدری، نوید بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عہدیداران سردار خان، خالد لطیف، عابد ستی،امان محسود،مرزا مقبول،لطیف آرائیں ڈسٹرکٹ صدوراقبال ساند، لیاقت آسکانی، خلیل ہوت،ایم پی اے مرتضی بلوچ، ظفر صدیقی، جاوید شیخ،لالہ رحیم،ایم پی اے ساجد جوکھیو،علی احمد جان،چوہدری اصغر، وقاص شوکت ،جانی میمن، میر عباس تالپور، آصف خان، شہزاد مجید،ایم پی اے شمیم ممتاز وسیع سمیت دیگر پارٹی عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار آج مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر خاموش کیوں ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر اور برما میں جس طرح مسلمانوں پر ظلم ڈھائے چا رہے ہیں اس پر عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنگ سان سوچی سوچی عورت نہیں عورت کے نام پر دھبہ ہے، بچوں کے لاشیں دیکھ کر سوچی کو نیند کس طرح آتی ہے، ایک ایک دن میں 3تین ہزار مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مسلم کشی کو بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں مل کر آواز بلند کریں اور تمام امت مسلمہ متحد ہوکر روہنگیا کے مسلمانوں کو نسل کشی اور میانمار حکومت کے مظالم سے نجات دلائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...