موجودہ ھالات میں پختونوں کا اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت ہے : بیگم نسیم ولی

موجودہ ھالات میں پختونوں کا اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت ہے : بیگم نسیم ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ)سینئر سیاست دان بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پختونوں کا اتفاق و اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔ پختونوں کے حقوق کیلئے اے این پی نے پہلے بھی قربانیاں دی ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یگی ۔ اے این پی ولی کے تمام کارکن اسفندیار ولی خان کی قیادت میں اے این پی کے ہاتھ مضبوط کرلیں۔وہ ولی باغ میں باقاعدہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھی ۔بیگم نسیم ولی خان نے قبل ازیں اے این پی کی رکنیت فارم پر دستخط کئے ۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کر تے ہوئے اے این پی (ولی ) کے تمام کارکنوں کو اے این پی میں شامل ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ باچا خان اور ولی خان کے فلسفہ سیاست پر گامزن رہ کر دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو اس وقت باچا خان کے فلسفہ سیاست کی ضرور ت ہے کیونکہ دنیا میں ہر طرف جاری جنگ و جدل پر فلسفہ عدم تشدد سے قابو پا یا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیماری کے باوجود وہ پختون قوم کے حقوق اور ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی ۔ اے این پی نے پختون قوم کے حقوق کیلئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں او ر آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک ، ضلعی صدر بیرسٹر ارشد عبداللہ اور عالمگیر ایڈو کیٹ بھی موجود تھے ۔