ایم ڈی خیبربینک نے اپنی برطرفی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

ایم ڈی خیبربینک نے اپنی برطرفی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی) ایم ڈی بینک آف خیبر شمس عبدالقیوم نے اپنی برطرفی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت نے خیبربینک کے ایم ڈی شمس عبدالقیوم کو ملازمت سے برطرف کیا تھااور ان کی برطرفی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تاہم شمس عبدالقیوم نے اپنی برطرفی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ شمس عبدالقیوم کی جانب سے دائر درخواست میں وزیر خزانہ، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری خزانہ خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بہترین کارکردگی پر برطرفی کے بجائے ملازمت میں 2 سال کی توسیع دی جائے۔واضح رہے کہ ایم ڈی خیبر بینک نے خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید کے خلاف اخبار میں اشتہار چھپوایا تھا جس میں وزیر خزانہ پر کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات لگائے گئے تھے۔
ایم ڈی خیبربینک