لنڈی کوتل 17سے مغوی پانچویں روز بھی بازیاب نہ ہو سکے

لنڈی کوتل 17سے مغوی پانچویں روز بھی بازیاب نہ ہو سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) لنڈی کوتل کے سترا مغوی پانچویں روز بھی بازیاب نہ ہو سکے ، لنڈیکوتل کے علاقہ عدل خاد کے دور افتادہ علاقہ پکنک پوائنٹ (اینزروناو)سے اغواء ہونیو الے سترہ افراد آج پانچویں روز بھی بازیاب نہ ہو سکے جس میں ایک مغوی شفیع اللہ پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی اور ایک دسویں جماعت کا طالب علم ابوبکر بھی شامل ہیں مغویوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقہ عدل خاد میں ختم القران اور خیرات کئے جا رہے ہیں گز شتہ روز لنڈیکوتل کے علاقہ عدل خاد سے سترہ افراد پکنک منانے کیلئے دور پہاڑی علاقہ اینزرو ناو گئے تھے جہاں سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا سترہ مغویوں میں ایک مغوی شفیع اللہ ولد نیاز محمد پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور گھر کا واحدکفیل ہیں جبکہ ابوبکر دسویں جماعت کا طالب علم ہے مغویوں کاْ آج پانچویں دن ہے تاحال بازیاب نہ ہو سکے جس کی وجہ سے علاقے میں بے چینی پھیل گئی ہے اور مغویوں کے گھر وں میں سخت پریشانی پھیلی ہو ئی ہے بعض ذرائع کے مطابق مقامی افراد پر مشتمل سات رکنی وفد نے افغانستان میں بر سر پیکار مختلف اطراف میں طالبان کی متعلقہ قیادت کے لئے قریبی ذرائع ڈھونڈنے اوران سے مغویوں کو باحفاظت رہا کروانے کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے تاہم تا دم تحریر پولیٹیکل انتظامیہ نے اس وفد کی تشکیل کی تصدیق نہیں کی ۔