خیبر ایجنسی‘ لنڈیکوتل میں نماز جمعہ کے بعد موسیقی کے آلات نذر آتش

خیبر ایجنسی‘ لنڈیکوتل میں نماز جمعہ کے بعد موسیقی کے آلات نذر آتش

  



خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ)لنڈی کوتل کے علاقہ آشخیل میں نماز جمعہ کے بعد آلات موسیقی نذر آتش کر دئیے گئے ہیں موسیقی کے آلات دارالعلوم و آستانیہ بنوریہ آشخیل کے ذمہ داران نے مختلف پروگرامات کے دوران قبضے میں لئے تھے جمعے خطبہ میں درالعلوم آستانیہ بنوریہ آشخیل کے مہتمم محمد ابراہیم عرف باچاجان نے کہا کہ شادی بیاہ اور خوشی کے تقریبات میں موسیقی اور نشہ سے گمراہی اور فحاشی پھیلتی ہے اس لئے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گیاانہوں نے کہا کہ انکے مشران صدیق صاحبزادہ اور خان لالانے لنڈیکوتل میں فحاشی کے خلاف جہاد کیا ہے اور کسی کو علاقے میں فحاشی پھیلانے اور موسیقی کے پروگرامات منعقد کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے جس حجرے میں میں موسیقی پرگرام منعقد کئے جا تے ہیں یا جواکھیلنے کی اجا زت دیتے ہیں تووہ انکے خلاف کاروائی کرکے انکے دو کمرے بطور سزا جلاتے ہیں اور ان سے نقد جر مانہ بھی وصول کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق علاقہ شیخ مل خیل اور مختار خیل میں محفل موسیقی پر دھاوابول دیااورسٹیج تھوڑ کر موسیقی کے آلات قبضے میں لے لئے گئے جس کو نماز جمعہ کے بعد نذر آتش کر دیا گیا ہے، ذرائع دارالعلوام و آستانیہ بنور یہ آشخیل لنڈی کوتل محمد ابراہیم عرف باچاجان نے موسیقی پر پابندی کے سلسلے میں انتظامیہ اور مشران کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول