ٹانک‘ جنوبی وزیرستان ایجنسی اکاونٹ دفتر کو تالے لگ گئے

ٹانک‘ جنوبی وزیرستان ایجنسی اکاونٹ دفتر کو تالے لگ گئے

  



ٹانک (نمائندہ خصوصی )جنوبی وزیرستان ایجنسی اکاونٹ دفتر کو تالے لگ گئے۔جنوبی وزیرستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔اکاونٹ آفس میں پینشن کے حصول کے لیے آئے ہوے ایک سائل محمد نواز نے میڈیا کو بتایا کہ میں پچھلے تین دنوں سے مسلسل دفتر کا چکر لگا رہا ہوں عملہ امکثر اوقات غائب رہتا ہے اور جب آتے ہیں تو بارہ بجے دفتر میں صرف حاضری لگا کر جو ان کا مٹھی گرم کرنے والے اور ان کے ٹاوٹس ہوتے ہے ان کا کام کر کے چھٹی کر لیتے ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی میرا کئی مرتبہ یہاں آنا رہا ہے لیکن پہلے یہ حالت نہیں تھی مگر گزشتہ کئی مہینوں سے یہاں پر جو حالات وہ سمجھ سے بالاتر ہے اس بارے میں جب اکاونٹ آفس کے سپر ٹنڈنٹ منیر سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ جمعہ کے دن ہماری چھٹی ہوتی ہے۔پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر السلام خٹک سے اس بارے میں رابطے کی کوشش کی لیکن وہ سٹیشن پر موجود نہیں تھے لیکن ان کے ذرائع نے بتایا کہ اس بارے میں ایم این اے،سنیٹر اور قبائلی جرگے نے پولیٹکل ایجنٹ سے ملاقات بھی کی ہے اور انھیں اپنے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا ہے اور پولیٹکل ایجنٹ نے باقاعدہ اے جی اکاوٹنٹ کو لیٹر بھی ارسال کیا ہے لیکن تا حال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔اس بارے میں جب اے جی اکاوٹنٹ سے رابطہ کیا گیا تو اس کے پی اے فاروق نے بتایا کہ وہ آج سرکاری کام سے اسلام آباد گیا ہوا ہے۔جنوبی وزیرستان محسود قوم کا سرکردہ ملک نواب خان نے کہا کہ اکاونٹ آفس میں ایک طرف تو کرپشن کا بازار گرم ہے تو دوسری جانب یہاں پر داد رسی کے لیے آنے والے سائلین کو جو ازیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ قابل افسوس ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اے جی اکاوٹنٹ کو پولیٹکل ایجنٹ کی جانب سے جو لیٹر بھیجا گیا ہے اس کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنایا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...