ہند کو ، پشتو ، اردو ادب کے مشہور اداکار افتخار قیصر کی طبیعت ناساز ہسپتال میں بے یارو مددگار

ہند کو ، پشتو ، اردو ادب کے مشہور اداکار افتخار قیصر کی طبیعت ناساز ہسپتال ...

  



پشاور(کرائم رپورٹر)افتخار قیصر کو سات ستمبر کو رات دیر گئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بارہ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی وارڈ میں جگہ نہ مل سکی اور برآمدے میں بے یار و مددگار پڑے رہے_بیمار افتخار قیصر کے بیٹے نے روزنامہ پاکستان سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ کھلے آسمان تلے اسٹریچر پر پچھلے 12 گھنٹے سے پڑے ان کے والد کی طبیعت خراب ہو گئی ہے، نجی ہسپتال میں علاج معالج کی استطاعت نہیں رکھتے، بیٹے حاجب حسنین نے کہا کہ خدارا ہمارے والد کا علاج کرایا جائے، کل رات سے اسپتال میں در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں کوئی سننے والا نہیں، اداکار کے بیٹوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے والد کے علاج کے لیے اپیل کی ہے_افتخار قیصر گردے کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس وقت لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے میڈیکل اے وارڈ میں داخل ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...