کرپشن کیس ،ڈپٹی چیئرمین نیب کی عبوری ضمانت میں توسیع

کرپشن کیس ،ڈپٹی چیئرمین نیب کی عبوری ضمانت میں توسیع

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی عدالت نے ڈپٹی چیرمین نیب امتیاز تاجور کی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ڈپٹی چیرمین نیب سرکاری پروٹوکول میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے جن پر کرپشن کیسز ہیں۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کی منظوری دی تھی جب کہ ڈپٹی چیرمین نیب امتیاز تاجور بھی اس کارروائی کا حصہ تھے۔ خیال رہے کہ ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کے خلاف قائم مقام چیئرمین نادرا کی حیثیت سے نادرا فنڈز سے 61 لاکھ روپے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد پر خرچ کرنے کا الزام ہے۔ نادرا کی شکایت پر ایف آئی اے نے امتیاز تاجور کے خلاف انکوائری کر کے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ضمانت میں توسیع

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...