مری،باڑیاں نقب زنی کے ملزمان سے نقدی،زیورات برآمد

مری،باڑیاں نقب زنی کے ملزمان سے نقدی،زیورات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مری(نامہ نگار خصوصی ) باڑیاں میں صراف کی دکان میں نقب زنی کی واردات کے بعد فرار ہونیوالے تین بین الصوبائی ملزمان کو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیاتھا ان سے پولیس نے لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی بر آمد کر لی ۔عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے ۔واقعات کے مطابق چند روز پیشتر باڑیاں میں ایک نقب زنی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان جن کا تعلق لا ہو کے ایک بین الصوبائی گروہ سے ہے ایس ڈی پی اورضاء اللہ خان اور ایس ایچ او،عابد خان کی انتہائی محنت اور جانفشانی سے کی جانے والی کوششوں کے دوران ملزمان محمد سلیم ولد شوکت علی ساکن لاہور ،،محمد افضل ولد اللہ رکھا ساکن شیخوپورہ اور اسلم ولد اللہ رکھا کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے لاتعداد نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں اڑایا جانے والا قیمتی سامان جس میں نقدی ،طلائی زیورات ، موبائل فون اور دوسرا قیمتی سامان تھا بر آمد کر لیا ۔ادھر پولیس اس گروہ کے سرغنہ کی تلاش میں ہے جیسے جلد گرفتار کیئے جانے کاعندیہ دیا گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے مقامی پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔