بر می مسلمانوں پر مظالم نے چنگیز، ہلاکو خان کے مظالم پیچھے چھو ڑدیے،علماء کرام
مظفرآباد(بیورورپورٹ) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ اور پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر مظفرآباد میں برما میں مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف یوم مذمت منایا گیا ۔ مختلف مساجد میں برمی حکومت کے خلاف علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے بر ما میں مسلمانوں پر مظالم نے چنگیز خان اور ہلاکو خان کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے مظالم کے خلاف عالمی دنیا، اقوام متحدہ ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ برما (میانمار) میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو فی الفور بند کرنے کے لئے عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں۔تحریک لبیک یار سول ﷺ کی اپیل پر مختلف مساجد میں علماء کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ اور پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر گزشتہ روز جمعہ کو برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور مظالم کے خلاف یوم مذمت منایا گیا ۔تحریک کی اپیل پر نماز عید کے اجتماعات میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو موضوع بنایا گیا اور ایسے انسانیت سوز مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی علمائے اکرام نے خطابات جمعہ میں کہا آج مقبوضہ کشمیر، برما، فلسطین، عراق، چیچنیا ،بوسنیا، میں مسلم کا خون پانی سے ارزاں ہو چکا ہے عالمی قوتیں ،یہود ہنود ، کفار مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں امن کی بات کرنے والی قومیں حقیقت میں قتل و غارت میں مصروف ہیں ایسے حالات میں مسلمان حکمرانوں کو مل کر عملی اقدامات کرنے ہوں گئے تاکہ مسلمانوں پر ہووالے مظالم کو روکا جا سکے۔