حاجیوں کو گرمی سے بچاؤکیلئے سعودی حکومت مزیداقدامات کرئے، شفیق کاشف

حاجیوں کو گرمی سے بچاؤکیلئے سعودی حکومت مزیداقدامات کرئے، شفیق کاشف

  



مدینہ منورہ(پ ر) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ) کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے کہ آئندہ سالوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر حجاج کرام کو بچانے کے لئے سعودی حکومت کو موجودہ سہولیات مزید بہتر بنانے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ وہ جنوبی ایشیاء حج کارپوریشن مکہ مکرمہ کے چیئر مین مکتب نمبر 25،فواد امین کاتب کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پزیرائی سے خطاب کررہے تھے جہاں انہیں عازمین حج کی اٹھارہ سالہ خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیاگیا۔میزبان فواد کاتب نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت مقدس سعادت ہے۔ شفیق کاشف نے پاک۔ سعودی کلچر کو قریب سے دیکھتے ہوئے سعودی عرب میں بہترین انتظامات کرنے میں مددد ی جس سے حجاج کرام کی خدمت میں بڑی سہولت میسرآئی ۔ پاکستا ن اور سعودی عرب میں ان کی خدمات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی عازمین حج کی خدمت کے لیے ان کی راہنمائی ہمیں میسر رہے گی۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت کو ہمیشہ مالی منفعت سے بالاتر رکھا ہے۔ ایسانظام متعارف کرا یا ہے کہ ہر کوئی حاجی کی خدمت میں سبقت لے جانا چاہتا ہے ۔حاجی کے لئے مشکلات مکمل طورپر ختم نہیں کی جاسکتیں۔اس سفرمبارک میں صبروتحمل لازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاتب خاندان کی چوتھی نسل حاجیوں کی خدمت میں شامل ہوگئی ہے ۔ہم نے ان کے وسیع تجربہ سے بھرپوراستفادہ کیا ہے۔امجد کاتب ،احمد کاتب ،ڈاکٹر انو رکاتب ،ڈاکٹر احمد و دیگر بھی اس موقع پر موجو د تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...