عوام ناامیدی ، مایوسی پھیلانے والے عناصر سے ہوشیار رہیں، غضنفر مہدی

عوام ناامیدی ، مایوسی پھیلانے والے عناصر سے ہوشیار رہیں، غضنفر مہدی

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ممتاز سکالرڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ تحفظ اور سالمیت پاکستان کیلئے تمام سیاسی و دینی جماعتوں اور قومی اداروں میں یکجہتی کی فضا ہموار کرنا ہوگی انہوں نے یہ بات یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں سول سوسائٹی الائنس اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے مشترکہ اہتمام سے دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بدنصیبی سے آج چند مخصوص طبقے ملک میں مایوسی اور ناامیدی کی فضا کا ماحول قائم کرنا چاہتے ہیں انکی خواہش ہے کہ سیاسی و دینی جماعتوں اور اہم قومی اداروں کے درمیان تصادم ہو ڈاکٹر مہدی نے کہ محب وطن کارکن ان سازشوں کو ناکام بنا ئیں ۔انہوں نے کہک کہ افواج پاکستان نے قیام پاکستان سے لے کراب تک جس انداز میں سرحدوں کی حفاظت کی ہے ان کے یہ کارنامے سنہری حروف لکھنے کے لائق ہیں۔آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر بیرسٹر احمد رضا قصوری نے کہا کہ جب تک کرپشن کرنے والے لٹیرے اور ڈاکوؤں کا مکمل احتساب نہیں ہوگا تو ملکی سالمیت کو ہر لمحہ خطرہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے 1965کی جنگ جس دلیری کے ساتھ لڑی وہ ہماری تاریخ کا سنہری حصہ ہے ۔سول سوسائٹی الائنس کے سربراہ علامہ ایا ز ظہیر ہاشمی،حکیم محمود احمدسروسہارنپہوری ،عبداللہ حمید گل ،محترمہ نائلہ جے دیال،نعیم اکرم قریشی،راحت کاظمی،علامہ گلزار احمد نعیمی ،محترمہ مصباح ہاشمی،محترمہ صائمہ احمد علی اور دیگر دانشوروں نے شہداء ستمبر کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور ان کے لئے فاتحہ پڑھی ۔آخر میں ایک قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ فیلڈ کارشل ایوب خان کی یادگار قائم ہونی چاہئیے اور انکا یوم وفات سرکاری اہتمام سے منایا جائے۔دوسری قرارداد کے ذریعے برما کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ مظلوم مسلمانوں کو اقوام متحدہ تحفظ فراہم کرے۔کانفرنس کے اختتام پر سجادہ نشین اچ شریف مخدوم نفس الحسن بخاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...