مری،برمی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی وجلسہ کاانعقاد

مری،برمی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی وجلسہ کاانعقاد

  



مری (نامہ نگار خصوصی ) روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل و غارت گر ی کیخلاف مری میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی، ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا ۔ اس احتجاجی ریلی میں مری شہر سمیت مضافات سے آنے والے لا تعداد جلوسوں نے شرکت کی ۔ احتجاج میں تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ سماجی تنظیموں نے بھی بھرپو ر شرکت کی ۔اس دوران فضاء یہود وہنود کیخلاف اور نعر ہ تکبیر و نعرہ رسالت سے گونجتی رہی ۔ اس موقع پر احتجاجی جلسہ سے خطاب کے دوران مقررین نے حکومت پاکستان سے برما کے بارے میں واضع پالیسی اپنا نے ، پاکستانی سمیت عالم اسلام کوبرما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف فوری طور پر اپنی ا فوج انکی مدد کیلئے روانہ کرنے اور برما کے سفارتکار اور عملے کو ملک بدر کرنے اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ وہ بھی ہمیشہ کی طرح اس مسئلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ڈاکخانہ چوک میں ایک بہت بڑے جلسہ کی شکل اختیا کرنیوالے اجتماع سے مری کی ممتازدینی ،سماجی اور کاروباری شخصیات جن میں قاری سیف اللہ سیفی ،پی ٹی آئی کے رہنماء صداقت علی عباسی سہیل عرفان عباسی ،راجہ خرم زمان ،امجد ارباب عباسی ،صاحبزادہ تسلیم سلطان چشتی ، وقاض عباسی سید رضاء المصطفیٰ ،نذیر عباسی ایڈوکیٹ ،راجہ اکمل نواز ،راجہ طفیل ،اور سجاد عباسی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے قتل عام پر پاکستان قوم چپ نہیں رہ سکتی جس طرح ترکی کے صدر نے دبنگ اعلان کیا اسی طرح ہماری حکومتکابھی ان کی مدد کیلئے اعلان کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ا س موقع پراحتجاجی مظاہرے میں ملی بیداری کا انتہائی شاندار ثبوت دیا گیا۔مقررین نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی جن کا تعلق اسی علاقے سے ہے فوری برمی مسلمانوں کے بارے میں انکی مدد کیلئے اقدامات کریں۔ اجتماع میں برمی مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...